ابنا: نيويارک ميں لوگوں کي بڑي تعداد نے حکومت کے ذريعے امريکي شہريوں کے ٹيليفوني مکالمے سننے اور ريکارڈ کئے جانے کا راز فاش کرنے والے شخص اڈورڈ اسنوڈن کي حمايت ميں ريلي نکالي - مظاہرے کے شرکا اپنے ہاتھوں ميں ايسے پلي کارڈ اٹھائےہوئے تھے جن پر اڈورڈ اسنوڈن اور اس کے اقدام کي حمايت ميں نعرے درج تھے۔مظاہرے کا اہتمام کرنےوالے ايک شخص نے کہاکہ پورے امريکا کے لوگوں کو اڈورڈ اسنوڈن کي حمايت ميں ريلي نکالني چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہميں اس بات کي اجازت نہيں ديني چاہئےکہ حکومت يا اس سے وابستہ ذرائع ابلاغ اڈورڈ اسنوڈن کو کسي طرح کي گزندپہنچائيں۔ مظاہرے کا اہتمام کرنےوالے ايک اور شخص اور سماجي کارکن نے کہاکہ شہريوں کے ٹيلي فوني مکالمے ريکارڈ کرکے حکومت اور اس کي ايجنسياں عام شہريوں کي نجي زندگي اور ان کے بينک اکاؤنٹ اور ديگر معاملات کي پوري اطلاع اور معلومات اپنے پاس اکٹھا کرليتي ہيں جو انساني حقوق کي خلاف ورزي ہے۔دوسري طرف وائٹ ہاؤس نے حکومت کے ذريعے عام شہريوں کے ٹيلي فوني مکالمے سننے اور ريکارڈ کئے جانے کا راز فاش کرنےوالے شخص کے بارے ميں کچھ بھي کہنے سے انکار کيا ہے- وائٹ ہاؤس کے ترجمان جي کارني نے کہا کہ اس سلسلے ميں تحقيقات جاري ہيں اسي لئے وہ اس شخص اور پورے عمل کے بارے ميں کوئي بھي رائے نہيں دے سکتے۔...../169
10 جون 2013 - 19:30
News ID: 428561
امريکا ميں لوگوں نے اس شخص کي حمايت ميں ريلي نکالي ہے جس نے امريکي شہريوں کے ٹيلي فوني مکالمے ريکارڈ کئے جانے کا راز فاش کيا ہے۔